ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

Guangxi میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز لیوژو شہر کے لیونان ضلع میں تھا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی تقریباً 8 کلومیٹر تھی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 13 عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لیونان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ایک شخص لاپتا ہے اور 4 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں