اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان کو للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی مبینہ دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پہلے بھی شکست کا سامنا ہو چکا ہے اور وہ اب تک اس کا اثر محسوس کر رہا ہے، پاکستان اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے ایران سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کیونکہ عالمی سطح پر زیادہ تر ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
28ویں آئینی ترمیم سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تک کابینہ میں کوئی باضابطہ بات نہیں ہوئی۔