ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فضائی سیکیورٹی نظام مزید مضبوط

مکہ مکرمہ: سعودی وزارتِ دفاع نے حج کے دوران عازمینِ حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فضائی سیکیورٹی نظام مزید مضبوط کردیا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق حج کے ایام میں زمینی نگرانی کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی کو بھی مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے .تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی سلامتی ہر ممکن حد تک یقینی بنائی جاسکے۔حرم شریف کے اطراف اور مکہ مکرمہ کے ملحقہ علاقوں میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی تعینات کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے تحت اینٹی ایئرکرافٹ گنز، زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی میزائل سسٹمز اور جدید ریڈار سسٹمز نصب کیے گئے ہیں۔ ان نظاموں کا مقصد کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے کی قبل از وقت نشاندہی اور فوری ردعمل کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اقدامات حج سیکیورٹی پلان کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عازمین حج کے لیے محفوظ، پرسکون اور منظم ماحول فراہم کرنا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں