ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی وزیراعظم کے قافلے کے روٹ سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کا معاملہ، 6 اہلکار معطل

نئی دہلی: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے قافلے کے راستے سے دھماکا خیز مواد ملنے کے معاملے میں تحقیقات کے بعد پولیس کے چھ اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ دس مئی کو بنگلورو کے علاقے کگلپورا میں پیش آیا، جہاں وزیرِ اعظم ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی آمد سے قبل معمول کی حفاظتی جانچ اور کلیئرنس کارروائی کے دوران قافلے کے راستے کے قریب سے جیلاٹن کی چھڑیاں برآمد ہوئی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ تفصیلی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھماکا خیز مواد وزیرِ اعظم کے راستے تک کیسے پہنچا اور آیا اس کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی شامل تھی یا نہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں