ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ، پہلی حج پرواز 114 حجاج کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز ہو گیا، پہلی حج پرواز پی کے 742 کے ذریعے 114 عازمین جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے حجاج کرام کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دوسری حج پرواز پی کے 732 جدہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ کراچی کی پہلی حج پرواز پی کے 860 آج جدہ سے روانہ ہو کر شام 7 بجکر 25 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 30 مئی سے 30 جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے مجموعی طور پر 213 پروازوں کے ذریعے 53 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ آپریشن کی نگرانی پی آئی اے کے سی ای او خود کر رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں