ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ: فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر ایک بار پھر مہنگائی کا بوجھ بڑھنے والا ہے کیونکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کر دی ہے۔

نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی حالات کے اثرات توانائی کے شعبے پر مرتب ہوئے جس کی وجہ سے پیداواری اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایندھن کی فراہمی متاثر ہوئی۔

حکام کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی کی عدم دستیابی نے پاور پلانٹس کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا تھا، تاہم مئی کے مہینے میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز کی آمد کے بعد بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو دوبارہ فعال کیا گیا۔

سی پی پی اے نے نیپرا کو آگاہ کیا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ ملک بھر میں دیگر تمام کیٹیگریز کے صارفین کی جانب سے بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایندھن کی بہتر دستیابی اور پیداوار کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کر دی گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ آئندہ دو ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس اقدام سے ایندھن کی قلت اور غیر متوقع قیمتوں میں اضافے کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔

سی پی پی اے کے ذمہ داران نے دعویٰ کیا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے دوران صارفین کو شدید مالی جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔  حکومتی سطح پر ایندھن کی خریداری اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس سے نرخوں میں استحکام رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں