ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا : بحیرہ روم میں ڈوبنے والی کشتی کے 31 افراد تا حال لاپتا

طرابلس : لیبیا کے قریب یورپ جانے کی کوشش کے دوران ڈوبنے والی کشتی میں سوار 50 افراد میں سے 31 افراد تاحال پتا ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا کہ تارکین کی کشتی بحیرہ روم میں لیبیا کے علاقے توبروک کے قریب ڈوب گئی تھی، جس میں 50 افراد سوار تھے۔ مذکورہ کشتی پر سوار 10 افراد کے ہلاکت کی تصدیق پہلے ہی ہو چکی ہے، جن میں سے 6 کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔
اعلیٰ حکا م کے مطابق بچ جانے والے 4 افراد نے 5 روز پانی میں گزارنے کے باوجود ہار نہیں مانی اور بالآخر ایک کشتی کی نظر میں آ گئے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ آئی ایم او کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کشتی پر سوار افراد کا تعلق مصر اور سوڈان سے تھا۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں