ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں، رانا ثنا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کا لوگوں کو بھکاری بنانے کے علاوہ کوئی مصرف نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ کم از کم پنجاب کی حد تک وہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ پروگرام کا ڈیٹا درست نہیں اور اس میں بڑے پیمانے پر کرپشن موجود ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غربت کے خاتمے میں کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہیں ہوئی،اس پروگرام سے کہاں غربت ختم ہوئی ہے؟

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی صوبہ اس پروگرام کو جاری رکھنا چاہتا ہے تو یہ اس کا فیصلہ ہے، پنجاب میں اس کے فوائد نظر نہیں آتے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابی نظام سے باہر ہو چکی ہے اور گلگت بلتستان میں اس کی سیاسی حیثیت کمزور پڑ گئی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر نے رانا ثنا اللہ کے مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں انتخابی نتائج کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے لیے انتخابی مہم چلانا مشکل بنا دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،حکومتی جماعت کو انتخابی عمل میں خصوصی رعایتیں دی جا رہی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں