ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو جماعت پنجاب کے حقوق پر سودے  کرے وہ گلگت بلتستان کو کیا حقوق دے گی، بلاول

گلگت بلتستان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت پنجاب کے حقوق پر سودے بازی کے لیے تیار ہے، وہ گلگت بلتستان کو کیا حقوق دے گی، جبکہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے نو نشستیں چھینی گئیں، اس بار غذر کی تینوں نشستیں پیپلز پارٹی جیتے گی،اٹھارویں آئینی ترمیم اور قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) کے باعث چاروں صوبوں میں ترقی ہوئی اور اٹھارویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کو پہنچا۔

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ حقِ ملکیت کے قانون پر عملدرآمد اور عوام کو زمینوں کی ملکیت دلانے کے لیے پیپلز پارٹی کی حکومت اور اکثریت ضروری ہے، اگر پیپلز پارٹی حکومت میں نہ آئی تو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے مطلوبہ قانون سازی ممکن نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں ایک جیالا وزیراعلیٰ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کو زمینوں کا مالک بنایا جا سکے اور قابلِ کاشت زمین کو عوام میں تقسیم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبوں میں سے ایک جاری ہے، جہاں 20 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں اور مالکانہ حقوق بھی دیے جا رہے ہیں۔، پیپلز پارٹی کا ریکارڈ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہے جبکہ دیگر جماعتیں روزگار کے مواقع کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت گلگت بلتستان کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا اور سیاحوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی،زرداری نے اٹھارویں ترمیم اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے منصوبے دیے اور گلگت بلتستان کی شناخت کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں