ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، ایکسپریس اخبار کے رپورٹر کی اہلیہ کو گھر کے باہر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا



کراچی:

شہر قائد کے گلشن اقبال کے علاقے میں ایکسپریس اخبار کے رپورٹر اشرف علی کی اہلیہ سے گھر کے سامنے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو خاتون سے انگوٹھی چھین کر فرار ہوگئے۔

صحافی اشرف علی کے مطابق واردات گلشن اقبال بلاک 13-D/2 میں سینڈ فلپس اسکول والی گلی میں ان کے گھر کے سامنے پیش آئی۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں ڈاکوؤں نے خاتون کو روک کر ان سے انگوٹھی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

اشرف علی کا کہنا تھا کہ واردات میں ملوث دونوں ملزمان نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے جس کے باعث ان کی شناخت ممکن نہ ہو سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں