ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرن تعبیر کی سرجری کامیاب، اسپتال سے صحتیابی سے متعلق آگاہ کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر ہاتھ میں فریکچر کے باعث اسپتال منتقل ہوگئیں، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

اداکارہ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے ہاتھ کی ہڈی بری طرح ٹوٹ گئی ہے جس کے باعث انہیں آپریشن کروانا پڑے گا۔

سرجری کے بعد کرن تعبیر نے اپنی صحت سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور وہ اب بتدریج صحتیابی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے لیے نیک خواہشات اور مکمل صحتیابی کی دعائیں کی ہیں۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ وہ نظرِ بد کا شکار ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کرن تعبیر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں اور وہ ’میں برائے فروخت‘، ’دل کا دروازہ‘، ’شکرانہ‘، ’سایہ‘، ’پری زاد‘، ’حقیقت‘، ’اڑان‘ اور ’چاہت ہوئی تیرے نام‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں