عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کے ساوجیاں-گلمرگ سڑک پر اکبر ڈھوک کے قریب تعمیراتی کام کے دوران ایک بڑا پتھر کھسکنے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر مزدور زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ساوجیاں سے گلمرگ کی جانب جانے والی سڑک پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اسی دوران پہاڑی سے ایک بڑا پتھر کھسک کر نیچے آ گرا، جس کی زد میں آ کر گریف (GREF) کے تحت مزدوری کرنے والا ایک شخص ازجان ہو گیا، جبکہ تین مزدور زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments