پلوامہ کے پریگام میں 70 سالہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

پلوامہ/ جنوبی ضلع پلوامہ کے پریگام گاؤں میں پیر کی صبح نامعلوم حملہ آوروں نے ایک 70 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ان کے گھر کے اندر گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا، جب خاتون کا بیٹا فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے قریبی مسجد گیا ہوا تھا۔
عہدیدارکے مطابق، نامعلوم حملہ آور گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کا گلا کاٹ دیا، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ خاتون خون میں لت پت حالت میں پائی گئیں۔
مقتولہ کی شناخت جانہ بیگم زوجہ مرحوم غلام احمد بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم، قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس حملہ آوروں کی شناخت کرنے اور قتل کے پس پردہ وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں