پشاور اجلاس،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق

اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور خیبرپختونخوا کے سیاسی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

October 22, 2026 · اہم خبریں, قومی

پشاور اجلاس،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق

پشاور اجلاس،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور خیبرپختونخوا کے سیاسی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور کور کمانڈر پشاور بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور مسلح افواج، پولیس اور شہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا پولیس، سیف سٹیز منصوبوں اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں