ایرانیوں نے ’ٹرمپ‘ کو پنجرے میں ڈال کر چوراہے پر لٹکا دیا

تنصیب پر درج عبارت میں لکھا ہے کہ ’’یہ منظر نہ دیکھنا ایک جرم ہے۔‘‘

October 22, 2026 · امت خاص

ایرانیوں نے ’ٹرمپ‘ کو پنجرے میں ڈال کر چوراہے پر لٹکا دیا

ایرانیوں نے ’ٹرمپ‘ کو پنجرے میں ڈال کر چوراہے پر لٹکا دیا

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے ایک اداکار کو مصنوعی پنجرے میں بند کرکے چوراہے پر نصب طنزیہ آرٹ تنصیب میں پیش کیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تنصیب تہران کے شمالی علاقے تجریش اسکوائر میں لگائی گئی ہے، جہاں ایک اداکار کو ٹرمپ کا روپ دھارے مصنوعی جیل کی کوٹھڑی میں چہل قدمی کرتے اور بیٹھتے دکھایا گیا ہے۔

تنصیب پر درج عبارت میں لکھا ہے کہ ’’یہ منظر نہ دیکھنا ایک جرم ہے۔‘‘ اس کے ساتھ موجود پیغامات میں ایران کے جنوبی قصبے سرکیک میں شادی کی تقریب پر ستمبر کے اوائل میں ہونے والے امریکی حملے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تنصیب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور امریکی پالیسیوں کے خلاف ایرانی عوام کے غصے کی علامتی عکاسی کرتی ہے۔

تہران کی ایک رہائشی فرزانہ عرب زادہ نے امید ظاہر کی کہ تنصیب میں دکھایا گیا منظر ایک دن حقیقت بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی حملے اور جنگ کے باعث ایرانی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں