پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلا استعفا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلااستعفا سامنےآ گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفا پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ دنوں فردوس شمیم نقوی کو مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فردوس شمیم نقوی کا استعفا منظور کرنے سے منع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بانی چیئرمین کے اچھے اور پرانے ساتھی ہیں، اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی تاحال ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر برقرار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں