گجرات میں بھائی کے قاتل کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے،باپ کا مطالبہ

مقتول کی شناخت 24 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم بلال حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

October 24, 2026 · امت خاص

گجرات میں بھائی کے قاتل کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے،باپ کا مطالبہ

گجرات میں بھائی کے قاتل کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے،باپ کا مطالبہ

گجرات کے علاقے دھریکری گاؤں میں بڑے بھائی نے مبینہ طور پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم بلال حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ دولت نگر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر کیس کی نوعیت واضح نہیں تھی، تاہم تفتیش کے دوران مقتول کے بڑے بھائی بلال کو مبینہ طور پر قتل میں ملوث قرار دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے پیچھے مبینہ طور پر غیرت کا معاملہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی حقائق سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

دوسری جانب مقتول اور ملزم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غیرت اور جائیداد کے تنازع کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان میں وراثت پہلے ہی تقسیم کی جا چکی تھی اور قتل کی وجہ ان کے علم میں نہیں۔

والد نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے حوالے کیا جائے تاکہ معاملے پر قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

واقعے کے بعد علاقے میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم قتل کی اصل وجہ پولیس تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں