بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

ہماری جڑیں ایک ہیں، مسائل ایک ہیں اور ثقافت بھی مشترکہ ہے، اسی لیے وہ لاہور جانا چاہتے ہیں۔بھگونت مان

October 24, 2026 · امت خاص

بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ نے پنجابی کانفرنس میں شرکت کی اجازت مانگ لی

بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ نے پنجابی کانفرنس میں شرکت کی اجازت مانگ لی

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے لاہور میں 27 نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی مرکزی حکومت سے پاکستان جانے کی اجازت مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگونت مان نے جمعرات کو پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لاہور میں ہونے والی عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

بھگونت مان کا کہنا تھا کہ ہماری جڑیں ایک ہیں، مسائل ایک ہیں اور ثقافت بھی مشترکہ ہے، اسی لیے وہ لاہور جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت اجازت دے تو وہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر اراکین کو بھی اپنے ساتھ لے جانا چاہیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھواں سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے بھی پاکستان جانے کی خواہش ظاہر کی۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مرکزی حکومت انہیں فرانس اور جاپان بھی جانے کی اجازت نہیں دیتی، تو پاکستان جانے کی اجازت کیسے ملے گی۔

بھارتی میڈیا میں بھگونت مان کے اس بیان کو نمایاں کوریج دی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں