سعودی عرب پر میزائل حملے کی کوشش ناکام،حوثیوں کے3 بیلسٹک میزائل تباہ

میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب کے مشرقی ریجن اور الخرج گورنریٹ میں ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔

October 27, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

سعودی عرب پر میزائل حملے کی کوشش ناکام،حوثیوں کے3 بیلسٹک میزائل تباہ

سعودی عرب پر میزائل حملے کی کوشش ناکام،حوثیوں کے3 بیلسٹک میزائل تباہ

ریاض: سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی ریجن کی جانب داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر سمیت دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق مشرقی ریجن کو نشانہ بنانے کے لیے تین بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے تھے، تاہم دفاعی نظام نے انہیں اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔

میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب کے مشرقی ریجن اور الخرج گورنریٹ میں ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندوں نے تہران کا دورہ کیا، جہاں ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی گئیں۔ ان رابطوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا اور جاری بحران کے تناظر میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستے تلاش کرنا تھا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور سفارتی رابطوں کے ذریعے تنازعات کے حل کی کوششیں اہم ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں