ان رہنماؤں کے پاس پلان بی، سی اور ڈی موجود ہیں، تاہم وہ ان منصوبوں سے پارٹی کو آگاہ نہیں کر رہے۔
شاہد خٹک، مینا خان اور شفیع جان پارٹی اور عمران خان کے مجرم ہیں،مشعال یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’11th Hour‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے بعض رہنماؤں پر الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہے کہ شاہد خٹک، مینا خان اور شفیع جان پارٹی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مجرم ہیں۔
مشعال یوسفزئی کے مطابق ان رہنماؤں کے پاس پلان بی، سی اور ڈی موجود ہیں، تاہم وہ ان منصوبوں سے پارٹی کو آگاہ نہیں کر رہے۔
انہوں نے سہیل آفریدی کی جانب سے ذکر کی گئی ویڈیو کے حوالے سے کہا کہ ممکن ہے یہ ویڈیو ان کے سوشل میڈیا فوکل پرسن یار محمد نیازی کے پاس ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یار محمد نیازی کو اظہر مشوانی کی سفارش پر تعینات کیا گیا تھا۔
مشعال یوسفزئی کے یہ بیانات پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اور خیبرپختونخوا کی حالیہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔