رام بن کے ڈلواس میں ٹرک اور دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی

رام بن/جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے ڈلواس علاقے میں جمعرات کو ایک ٹرک اور دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ڈلواس میں نیو پیٹرول پمپ کے نزدیک پیش آیا، جہاں اتر پردیش کے رجسٹریشن نمبر والا ایک ٹرک جموں سے سری نگر کی جانب جا رہی دو کاروں سے ٹکرا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں