سرینگر/سرینگر کے مضافاتی علاقے مچوا کے قریب ایک پارسل ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ آج صبح پیش آیا، جب ایک شخص پارسل ٹرین کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی شناخت جان محمد کے طور پر ہوئی ہے، جو جموں کے ضلع ریاسی کا رہائشی تھا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کے اصل اسباب کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد متوفی کی لاش ریلوے ٹریک سے ہٹا دی گئی، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments