شہری پرندے خواتین سے ڈرتے ہیں؟ نئی دلچسپ تحقیق

(29 اکتوبر 2026): آپ نے مرد حضرات کی اکثریت سے متعلق تو سنا ہوگا کہ وہ خواتین سے ڈرتے ہیں لیکن شہری پرندے بھی کیا ان سے ڈرتے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ پارک میں بیٹھے پرندے مردوں کو تو قریب آنے دیتے ہیں، لیکن خواتین کو دیکھتے ہی فوراً اُڑ جاتے ہیں؟ ایک دلچسپ سائنسی تحقیق میں کچھ ایسا ہی حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی، فرانس، پولینڈ، چیک ریپبلک اور اسپین کے مختلف باغات میں پرندوں کی 37 اقسام کا جائزہ لیا گیا۔

تجربے میں سامنے آیا کہ پرندے خواتین کے مقابلے میں مردوں کے تقریباً ایک میٹر زیادہ قریب پہنچ سکتے ہیں، یعنی خواتین کے قریب آتے ہی پرندے جلد اُڑ جاتے ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا پرندے خواتین کے چلنے کے انداز سے ڈرتے ہیں یا ان کی جسمانی ساخت میں کوئی فرق محسوس کرتے ہیں؟

سائنس دان فی الحال اس کی حتمی وجہ معلوم نہیں کرسکے، تاہم ان کا خیال ہے کہ پرندے انسانوں کے چلنے پھرنے کے انداز اور جسمانی ساخت میں فرق محسوس کرسکتے ہیں۔ یعنی ایک عام سی چہل قدمی بھی پرندوں کے لیے مختلف معنی رکھ سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں