ڈاکٹرز پر مبینہ غیر منصفانہ مقدمات، ایف بی آر کی پوز پالیسی کے خلاف احتجاج

کراچی سمیت ملک بھر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے. این آئی سی ایچ اسپتال کراچی میں بھی ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.

وائے ڈی اے سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب نورانی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا، ڈاکٹر محبوب نورانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے خلاف غیر منصفانہ ایف آئی آرز اور ہراسانی کسی صورت قبول نہیں.

ڈاکٹرز کی عزت اور پیشہ ورانہ خودمختاری کا تحفظ کیا جائے، ایف بی آر کی پوز پالیسی طبی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہے، ڈاکٹرز کو خوف اور دباؤ کے ماحول میں کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے. طبی برادری کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں.

پی ایم اے کے مطابق احتجاج کے باوجود تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز معمول کے مطابق فعال ہیں، احتجاجسی میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے.

دو روزہ احتجاج کا مقصد طبی برادری کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانا ہے،پی ایم اے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں