سعودی عرب کے صوبے نجران پر حوثی ملیشیا کے 2 بیلسٹک میزائل حملے ناکام

دفاعی نظام نے دونوں میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا،ترجمان سعودی اتحادی فوج

November 6, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا

سعودی عرب کے صوبے نجران پر حوثی ملیشیا کے 2 بیلسٹک میزائل حملے ناکام

سعودی عرب کے صوبے نجران پر حوثی ملیشیا کے 2 بیلسٹک میزائل حملے ناکام

ریاض: سعودی اتحادی فوج نے صوبہ نجران کی جانب حوثی ملیشیا کے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق دفاعی نظام نے دونوں میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا، تاہم ان کی تباہی کے بعد ملبہ مختلف مقامات پر گرا۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائل حملے ناکام بنانے کے بعد متعلقہ مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ صورتحال کا تعین کیا جا سکے۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے صوبہ نجران کے لیے قومی ابتدائی انتباہی نظام کے تحت ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا، تاہم کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں