خواتین کی تضحیک پر گوہر رشید کا دوٹوک مؤقف، کبریٰ خان بھی حمایت میں آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے خواتین کی ظاہری شخصیت اور جسمانی ساخت کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں خواتین کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے اور ان کی ظاہری شکل کی بنیاد پر انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کے رویے کی مخالفت کی۔

گوہر رشید نے خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے ایسے رویوں کے خلاف آواز اٹھائی، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی حمایت کی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکار کی اہلیہ کبریٰ خان نے ان کے مؤقف پر فخر کا اظہار کیا جبکہ اداکار بلال عباس خان نے بھی محبت بھرا ردعمل دیا۔

گوہر رشید کے پیغام کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین خواتین کی جسمانی ساخت پر تنقید اور تضحیک کے خاتمے کی حمایت کر رہے ہیں۔ ایک خاتون مداح نے بتایا کہ انہیں ماضی میں موٹاپے کی وجہ سے طنز کا نشانہ بنایا جاتا تھا، تاہم اب وہ اپنی جسمانی ساخت کو اعتماد کے ساتھ قبول کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں