مداحوں کا انتظار ختم، مقبول ترین ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کی پیشگی ڈاؤن لوڈنگ شروع

اہم پیش رفت، راک اسٹار گیمز کا اقدام، گیم 19 نومبر کو کھیلا جا سکے گا۔

November 10, 2026 · اہم خبریں

جی ٹی اے 6 کی پیشگی ڈاؤن لوڈنگ کے آغاز کے بعد گیمنگ کے شوقین افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جی ٹی اے 6 کی پیشگی ڈاؤن لوڈنگ کے آغاز کے بعد گیمنگ کے شوقین افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) کے شائقین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ راک اسٹار گیمز نے 19 نومبر کو گیم کی باضابطہ ریلیز سے پہلے کھلاڑیوں کو اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گیم پلے اسٹیشن 5 اور ایکس باکس سیریز X/S پر دستیاب ہے، جبکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے 212 جی بی اسٹوریج کی ضرورت ہوگی۔ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیشگی ڈاؤن لوڈنگ کا بنیادی مقصد ریلیز کے دن سرورز پر آنے والے غیرمعمولی دباؤ سے بچنا ہے۔

گیم 19 نومبر کو کھیلنے کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہوگا، جبکہ اس کے اسٹینڈرڈ ایڈیشن کی قیمت تقریباً 80 ڈالر رکھی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں