عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست سماعت کیلیے مقرر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ 18 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 نومبر 2022 کو درخواست دائر کی تھی، جس میں فارن فنڈنگ سے متعلق ایف آئی اے کی انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے کو انکوائری سے تاحکم ثانی روک چکی ہے، جب کہ وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر درخواست میں فریق ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں