خواتین کے نام سے پروفائلز بناتے، صارفین سے دوستی اور رابطہ قائم کرتے اور پھر مختلف طریقوں سے انہیں مالی دھوکا دہی کا نشانہ بناتے تھے۔
ڈیٹنگ ایپس پر جعلی خواتین بن کر فراڈ کرنے والا کال سینٹر سیل
حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 اور فیز 8 میں چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 276 موبائل فونز، کمپیوٹرز اور دیگر ڈیجیٹل آلات بھی برآمد کیے گئے، جبکہ مالی فراڈ کے متاثرین کو 3 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس دلائی گئی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بعض گروہ فیس بک پر خواتین کی تصاویر اور جعلی شناخت استعمال کرکے اکاؤنٹس چلا رہے تھے۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں سے دوستی کی جاتی اور پھر انہیں جعلی سرمایہ کاری، آن لائن تجارت اور زیادہ منافع کا لالچ دے کر رقم بٹوری جاتی تھی۔
این سی سی آئی اے نے ڈی ایچ اے فیز 8 میں پرائم لنک نامی مرکز پر چھاپہ مار کر 35 افراد کو گرفتار کیا، جبکہ ڈی ایچ اے فیز 6 میں دو الگ کارروائیوں کے دوران مزید 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام برآمد شدہ ڈیجیٹل آلات کا فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے اور نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ ایپس پر نامعلوم افراد سے دوستی کرتے وقت احتیاط کریں، کیونکہ خوبصورت تصاویر اور دلکش پروفائلز کے پیچھے دھوکا دہی کے گروہ بھی سرگرم ہو سکتے ہیں۔