اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ درج

کیلیفورنیا: امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی جانب سے اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق موقف اختیار کیا کہ اوپن اے آئی انتہائی طاقتور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی نے حفاظتی اقدامات کے بغیر جدید اے آئی ماڈلز بنا کر عوام کو گمراہ کیا اور انہیں خطرے میں ڈال دیا۔

اوپن اے آئی کے ترجمان کے مطابق کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل کے دعویٰ پر ردعمل میں کہا کہ معاملے پر صرف اوپن اے آئی کو نشانہ بنانا درست نہیں۔

ترجمان کے مطابق غلط سرگرمیوں کو سمجھنے اور انہیں درست کرنے کی ہرممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں