سری نگر/وزیر تعلیم شمیمہ فردوس نے پیر کو کہا کہ حکومت پرائمری سطح کی جماعتوں کے لیے یکم دسمبر سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کی صحت ہے۔ سردی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نرسری سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے یکم دسمبر سے سرمائی تعطیلات شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمائی تعطیلات کے حوالے سے والدین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بعض والدین تعطیلات کے حق میں ہیں، جبکہ کچھ والدین کا خیال ہے کہ اس مرحلے پر تعطیلات کا اعلان کرنا قبل از وقت ہوگا۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments