بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے

کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

November 28, 2026 · اہم خبریں, قومی

بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے

بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، تاکہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کا سراغ لگایا جاسکے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں