English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاست برائے فروخت والا کام نہیں کرتے ٗ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ٗ اسٹوڈنٹس کے وفد سے بات چیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی پی ایس پی سیاست برائے سیاست نہیں کررہی بلکہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے اور ہم ایسے معاشرے کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں کہ جہاں غریب اور امیر طلباء و نواجوں کو تعلیم روزگار کے یکساں مواقع میسر ہوں تعلیم ایک ایسی طاقت اور قلم ایک ایسا ہتھیار ہے جو پاکستان سمیت دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیوں کہ آج کے طلباء ہی کل پاکستان اور عوام کی عملی خدمت کرنی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایس کے مرکزی دفتر میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ نوجوان طلباء کو پی ایس پی کی شکل میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے جس میں شامل ہو کر عوام ‘ طلباء پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء پاک سرزمین پارٹی کے نظریہ‘ فکر و فلسفہ اور منشور کو ہر خاص و عام میں پھیلانے میں اپنا بھر پور کردار اد ا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے