تحریک انصاف کے رہنما علی ترین اور ن لیگ کے اقبال شاہ میں کانٹے دار مقابلہ
لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک)آج صبح لودھراں میں این اے 154 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہوگئی۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر تحریک انصاف کی جانب سے علی ترین اور مسلم لیگ (ن) کے اقبال شاہ‘ پیپلز پارٹی کے مرزا محمد علی بیگ سمیت10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے‘ حلقے میں4لاکھ31ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں2لاکھ36ہزار496 مرد اور ایک لاکھ94ہزار506 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔338 پولنگ اسٹیشنز اور 1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے6انتہائی حساس اور 41 حساس قر ار دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے علی ترین پر40ہزار روپے اور (ن) لیگ کے اقبال شاہ پر30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

