ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے ختم کردیئے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان دارالحکومت میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں آمی چیف نے کہا کہ خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں۔ پاکستان میں بچے کھچے دہشتگرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کا سہارا لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد موثر بارڈر سیکیورٹی سسٹم نہ ہونے کا بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور وہ چاہتا ہے کہ کوئی دوسرا ملک بھی دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں