
ایک اداکارہ ہونے کے سونم کی ذمہ داری ہے وہ دیگر اداکاراؤں کے ساتھ اپنا روئیہ اچھا رکھیں،سوناکشی فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے سوناکشی سنہا سے اپنے منفی رویئے پر معافی مانگ لی۔
بالی ووڈ میں فنکاروں کے درمیان دوستیوں اور اچھے تعلق کی کئی مثالیں موجود ہیں لیکن کبھی کبھار ان کے درمیان لڑائیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں اور بہت سی لڑائیاں اس حد تک بڑھ جاتی ہیں کہ فنکار محفل میں ایک دوسرے کو نظرانداز کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں تاہم ایسا ہی کچھ سوناکشی سنہا کے ساتھ بھی ہوا جو سونم کپور کے رویئے پر افسردہ ہوئیں۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سونم کپور اُن کے سامنے اکھڑ رویہ رکھتی ہیں جو کہ میرے خیال سے ایک غیر ضروری عمل ہے کیوں کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے سونم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دیگر اداکاراؤں کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھیں۔
سونم کپور نے سوناکشی سنہا کی ناراضگی کو محسوس کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میں ہمیشہ آپ سے گرم جوشی سے ملی البتہ مجھے یاد نہیں میں نے آپ کے ساتھ کب بُرا رویہ اختیار کیا اور اگر آپ نے ایسا محسوس کیا تو ’میں اس بات کے لئے معافی چاہتی ہوں‘۔
Aww dont be silly @sonamakapoor! We’ve all been on these shows where we are coaxed to say things we really dont wanna!!!! And then arent we used to things being blown out of proportion? Not to be taken seriously! Big hug ? https://t.co/pyCFbu18si
— Sonakshi Sinha (@sonakshisinha) February 10, 2018
سونم کی معافی کو قبول کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ارے احمق نہ بنو، ہم سب مل کر ان شوز میں شریک ہوتے ہیں جہاں ایسی باتیں کہتے ہیں جو ہم حقیقت میں نہیں کہنا چاہتے۔ ہمیں معاملات کو بڑھانا نہیں چاہیے اور نہ ہی سنجیدہ ہونا چاہئے۔
