English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انوشکا سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں

انوشکا شرما آج کل ورون دھون کے ساتھ فلم’’سوئی دھاگہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

انوشکا شرما آج کل ورون دھون کے ساتھ فلم’’سوئی دھاگہ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: نامور بالی  ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ایک تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

کچھ عرصہ قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں اپنے نئے بالی ووڈ پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انوشکا شرما نے ورون دھون کے ساتھ فلم ’’سوئی دھاگا‘‘کی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جو تعریف کے بجائے تنقید کا نشانہ بن گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا شرما سوئی دھاگے کیلیے تیار

تصویر میں انوشکا شرما ساڑھی میں ملبوس بالکل ایک عام شادی شدہ بھارتی خاتون کے روپ میں نظر آرہی ہیں جب کہ ورون دھون بھی عام بھارتیوں کا حلیہ بنائے ہوئے ہیں اور دونوں متوسط طبقے کے افراد لگ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا کے حلیے کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’’شادی کے بعد کیا حال ہوجاتا ہے‘‘۔

??????#fawadkhan #mehwishhayat #NeelumMuneer #hareemfarooq #hamzaaliabbasi #mahirakhan #bilalabbas #sajalaly #mayaali #mawrahocane #urwahocane #atifaslam #alizafar #imrankhan #aimankhan #minalkhan #haniaamir #khan #mominamustehsan #shahidafridi #fawadafzalkhan #lahore #islamabad #sanajaved #ferozekhan #khaani #pakistaniwedding #karachi #peshawar #aizakhan

A post shared by hahahaha ? (@_kashu._) on Feb 12, 2018 at 11:40pm PST

ایک صارف نے دونوں کی تصویر دیکھ کر حیران کن ردعمل دیا۔

ایک صارف نے لکھا دونوں اداکار 9 بچوں کے ماں باپ لگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا اورورون کی فلم’’سوئی دھاگہ‘‘28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے