English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل فائنل اے ایس ایف نگہبان مقرر

ایئرپورٹ کے اندرونی ہی نہیں بیرونی احاطے میں بھی نگرانی کرے گی
واچ ٹاورز پر ڈیوٹی بھی دے گی اور پیدل گشت بھی کرے گی ٗ سیکورٹی پلان کو مسودہ تیار
کراچی (کرائم رپورٹر) پی ایس ایل فائنل کے پہلے سیکورٹی پلان کا مسودہ تیار کرلیا گیا سیکورٹی اداروں نے اہم ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے سیکورٹی پلان کا مسورہ تیار کرلیا گیا جس کے تحت ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) ایئرپورٹ کے اندرونی ہی نہیں بیرونی احاطے کی بھی نگہبان ہوگی (اے ایس ایف) واچ ٹاورز ر ڈیوٹی بھی دے گی اور پیدل گشت بھی کرے گی(اے ایس ایف) ایئرپورٹ میں وقت ضرورت موبائلوں پر کوئک رسپانس فورس کی بھی خدمات انجام دے گی اور ایئرپورٹ میں لاوارث مشتبہ گاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کا کام بھی انجام دے گی۔ خطرات اور دیگر پروازوں سے بچنے کے لیے پی ایس ایل کے مہمانوں کے لیے ایئرپورٹ ون استعمال ہوگا عام مسافر اورشخصیات کو کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور دیگر مہمانوں سے دور رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے