English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم والے پہلے آپس میں صلح کرلیں پھر ہم پر الزام لگائیں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

موجودہ صورتحال میں ایم کیو ایم سینیٹ میں اپنا ایک امیدوار بھی کامیاب نہیں کراسکتی
ایم کیو ایم ختم ہوچکی فاروق ستار کو شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، پی پی وزیر ضیاء الحسن لنجار
متحدہ کی دھڑے بندی نے کراچی کے عوام کو نقصان پہنچایا، وزیر جیل خزانہ جات کی بات چیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ کے بعد سندھ کے وزراء نے بھی ایم کیو ایم کو متحد ہونے کا مشورہ دے دیا۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام گروپس کو بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ہم پرسینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ منگل کو یہاں سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میری نظر میں اصل ایم کیو ایم کوئی نہیںہے۔ ایم کیو ایم کے گروپ متحدہوجائیں ‘سندھ سے سینیٹ کی12نشستیں پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ ایم کیو ایم والے پہلے آپس میں صلح کریں پھر ہم پر الزام لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے4 سینیٹر منتخب کروانے کی بات تو دور کی ہے موجودہ حالات میں وہ ایک بھی سینیٹر منتخب نہیں کراسکیں گے۔ ہم پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ دوسری طرف وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اب ختم ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر فاروق ستار پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ فاروق ستار ایک اچھے سیاستدان ہیں ان کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنمائوں کاپیپلز پارٹی سے رابطے کا مجھے علم نہیں ‘ متحدہ میں ہونیوالی دھڑے بندی نے کراچی کے عوام کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے