English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کرپشن الزامات پر استعفی دے دیا

القمر

جیکب زوما نے حکمران پارٹی ’افریقی نیشنل کانگریس‘ کی سربراہی بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ فوٹو:فائل

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کرپشن کے متعدد الزامات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکمران پارٹی ’افریقی نیشنل کانگریس‘ کی سربراہی بھی چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما نے کہا کہ وہ اپنے پارٹی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی بہتری کی خاطر منصب صدرات چھوڑ رہے ہیں۔ جیکب زوما کے بعد نائب صدر سِیرِل رامافوسا نے جنوبی افریقہ کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

75 سالہ جیکب زوما 2009ء سے برسراقتدار تھے اور ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جیکب زوما پر نہ صرف اپوزیشن بلکہ خود ان کی اپنی ہی پارٹی کی طرف سے دباؤ بڑھ گیا تھا کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ حکمران پارٹی ’افریقی نیشنل کانگریس‘نے جیکب زوما کو مستعفی ہونے کے لیے کل رات تک کی مہلت دی تھی۔

پولیس نے جوہانسبرگ میں جیکب زوما کی قریبی ساتھی اور طاقتور گپتا فیملی کے گھر پر بھی چھاپا مار کر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ بھارتی نژاد جنوبی افریقی گپتا خاندان پر الزام ہے کہ اس نے صدر جیکب زوما کو رشوتیں دے کر غیر قانونی طور پر کئی سرکاری ٹھیکے حاصل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے