English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فاروق ستار کا سینیٹ الیکشن اور امیدواروں کی سلیکشن سے دستبرداری کا اعلان

القمر

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے ہم نے پارٹی اور 40 سالہ جدوجہد بچانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ الیکشن کی 4 سیٹوں کے لیے تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے ارکان سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی مرضی کے 4 نام مجھے دے دیں، میں ان کا اعلان کر دوں گا، جو 4 نام دیئے جائیں گے وہ ہی میری طرف سے ہوں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان 4 ناموں میں میری کوئی رائے یا مرضی نہیں ہے، یہ کوئی مسئلہ نہیں تھا بلکہ بنایا گیا تھا۔ تاثر دیا گیا کہ فاروق ستار کسی شخص کو ہر حال میں ٹکٹ دینا چاہتے ہیں لیکن کامران ٹیسوری یا کوئی اور میرا مسئلہ نہیں ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ تنظیم کے تمام شعبوں سے اکثریت میرے ساتھ ہے۔ کارکنوں میں یہ بدگمانی نہ پھیلائی جائے کہ میں اپنی ضد پر قائم ہوں، میری ان چار ناموں پر کوئی اور رائے اور مرضی نہیں ہے، جو 4 نام دیئے جائیں گے وہ ہی میری طرف سے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی کی رجسٹرڈ کسی اور کے نام سے کریں لیکن پارٹی کو میرے ہی نام پر ہی رجسٹرڈ رکھا جبکہ پارٹی اور پتنگ کا نشان بھی میرے پاس ہے، کارکنوں کو گمراہ نہیں کیا جائے۔ کارکن بھی تحیل شدہ رابطہ کمیٹی کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے