بھارت کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرنے پرارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلا اشتعال فائرنگ سے کئی پاکستانی شہری اور فوجی شہید ہوئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔
ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں بھارت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، مودی سرکار اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔ سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔