English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجھے کام بتائو‘ میں کیا کروں میں کس کو کھائوں زکوٹا جن دنیا کے منظر سے غائب

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) 90 ء کی دہائی میں ٹی وی ڈرامہ عینک والا جان میں زکوٹا کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار مطلوب الرحمن المعروف منا لاہوری( زکوٹا جن ) انتقال کرگئے۔ منا لاہوری کو جمعہ کی شب طبیعت بگڑنے پر لاہور کے میو اسپتال منقل کیا گیا تھا مگر ان کی حالت سنبھل نہیں سکی اور وہ دنیا کے منظر سے غائب ہوگئے۔ ٹی وی ڈرامہ عینک ولا جن میں زکوٹا کا تکیہ کلام ’’ مجھے کام بتائو میں کیا کروں میں کس کو کھائوں تھا۔ آج بھی ان کا یہ ڈائیلاگ بچوں بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ منا لاہوری (زکوٹا جن) کچھ سال پہلے فالج کے حملے کا شکار ہوئے تھے اور اس کے بعد سے ان کی حالت کافی خراب تھی۔ وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے