English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسین حقانی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے سینیٹ قائم کمیٹی کی سفارش

حسین حقانی دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کررہے ہیں
ملک کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے کمیٹی بنادی گئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے ملک میں لانے کی سفارش کی ہے۔حسین حقانی دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کررہے ہیں اور وہ نظریہ پاکستان کیخلاف کام کررہے ہیں۔ ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے اور غیر قانونی اسلحہ لائسنس کی چھان بین کیلئے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ قانون پر مشتمل سب کمیٹی بنادی گئی جو ایک ہفتے میں قائمہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے آخری دور حکومت میں بغیر تصدیق کئے25 سے30 ہزار آٹو میٹک اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے اور یہ لائسنس ریوڑی کے بھائو دیئے گئے۔ ستم ظریفی یہ کہ ایک فرد نے ایک سے زائد اسلحہ لائسنس جاری کروائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے