English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

6 ملکوں کے دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول دورہ، متاثرین سے ملاقاتیں

القمر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) غیر ملکی دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پاک فوج نے انہیں بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 6 ملکوں کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ کا دورہ کیا، اتاشیوں کا تعلق امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، ترکی اور انڈونیشیا سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی اتاشیوں کو بھارتی فوج کی بربریت پربریفنگ دی گئی اور ان کی متاثرین سے ملاقاتیں بھی کرائی گئیں، اتاشیوں نے متاثرین سے مشکلات دریافت کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مہمانوں کو پاک فوج کے آزاد کشمیر میں ریلیف کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے