ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

PSL 3آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل

ایک دن آرام کے بعد رات 9 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
کراچی کنگز اپنے تینوں میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ،ملتان سلطان کا دوسرا نمبر
شارجہ( نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں ایک دن آرام کے بعد (آج) بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات 9بچے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان دوسرے‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے اورلاہور قلندر کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے ابتدائی8میچز کے بعد اگلے7میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے تمام ٹیمین دبئی سے شارجہ روانہ ہوں گی۔ ایونٹ کا نواں میچ( آج) بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات9بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کے سنسنی سے بھر پور میچز میں کراچی کنگز اپنے تینوں میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں