English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری دیوی کی آخری رسومات آج ادا کی جائینگی

میت خصوصی طیارے میں ممبئی منتقل کردی گئی
تحقیقات مکمل، موت کو حادثہ قرار دے دیا گیا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی آخری رسوم آج ادا کی جائیں گی۔ سری دیوی کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے ممبئی منتقل کردی گئی، دبئی انتظامیہ نے سری دیوی کی میت اس وقت ورثاء کے حوالے کی جب پبلک پراسیکیوشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے اداکارہ کی موت کو حادثہ قرار دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ذرائع کے مطابق لیب رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جب سری دیوی توازن بگڑنے کے باعث باتھ ٹب میں گریں تو وہ نشے کی حالت میں تھیں۔ دریں اثناء سری دیوی کی موت کا کیس بند کر دیا گیا ہے ان کی میت کو اہل خانہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے پر کیا گیا۔ منگل کو دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی میت کو اہل خانہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ تمام تحقیقات مکمل ہونے پر کیا گیا ان کی میت کو فیملی کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے