English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی عوام ثانیہ مرزا کے دشمن ہوگئے

نئی دہلی( مانیٹرنگ دیسک) ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ایک بچی کے ساتھ زیادتی اور پھر اسکے قتل کے واقعہ کو منظر عام پر لانے کے بعد ہندو اس کے دشمن بن گئے ہیں اور اس پر الزامات کی بوچھاڑ کردی جبکہ انہیں بھارتی شہری ہی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قصور میں ننھی بچی زینب کی طرح ایک واقعہ مقبوضہ جموں میں بھی ہوا جس کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر ثانیہ مرزا ٹوئٹ کے ذریعے اس کو منظر عام پر لے آئی جس کا ہندوئوں نے براہی نہیں منایا بلکہ سارا بھارت اس کا دشمن بن گیا ہے۔ ان انتہا پسندوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ثانیہ مرزا بھارتی شہری ہیں ہی نہیں اس سلسلے میں پاکستانی کرکٹرز شعیب ملک سے ان کی شادی کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بھی ٹوئٹ کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے