English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثانیہ مرزا پاکستان میں خود کو بھارتی جاسوس قرار دیئے جانے پر پریشان

سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں سے ٹینس اسٹار کی نیندیں اڑ گئیں
ممبئی (نیٹ نیوز) قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر خود کو پاکستان میں بھارتی جاسوس کہنے پر پریشان ہو گئی ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ کا ٹریلر جاری ہوا جس نے ریلیز ہوتے ہی پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت پر مبنی حساس موضوع کے باعث فوراً توجہ حاصل کرلی۔ فلم ’راضی‘ ایک کشمیری لڑکی کی کہانی ہے جسے بھارت پاکستان میں جاسوسی کے لیے ایک پاکستانی افسر کی بیوی بنا کر بھیجتا ہے۔ یہ فلم اس وقت مزید متنازعہ بن گئی جب ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ فلم راضی بنیادی طور پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کی کہانی لگتی ہے۔ اس ٹوئٹ کے بعد ثانیہ مرزا نے فوراً ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پریشان لہجے میں کہاکہ مجھے ایسا نہیں لگتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے