English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر کی کرکٹ ٹیم کپتان سمیت لاپتہ

القمر

مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وادی کی ٹیم میں کھیلنے والے نصف کرکٹرز لاپتہ ہیں ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے آندھرا پردیش کرکٹ کے زیر اہتمام وشاکھا پٹنم میں شیڈول وجے ٹرافی میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد سے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے، ان میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں، مقبوضہ وادی میں مسلسل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی گئی ہیں۔

مقبوضہ وادی کی صورتحال کے پیش نظر گورنرستیہ پال ملک سے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی درخواست پر بھی کوئی جواب نہیں ملا۔

install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے